اسلام آباد، 4اشتہاریوں سمیت 15جرائم پیشہ افراد گرفتار
موٹر سائیکل ، نقدی ، 1,250گر ام منشیات ، 6پستول،1رائفل برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث4 اشتہا ریو ں سمیت15جرا ئم پیشہ افراد کو گرفتارکر کے موٹر سائیکل ، موبائل فون ،نقدی ، 1,250گر ام منشیات ، 6پستول اور ایک رائفل معہ ایمونیشن برآمد کرلی۔کارروائیاں تھانہ گولڑہ ،تھانہ سمبل،تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ نون،تھانہ کھنہ،تھانہ سہالہ، تھانہ ہمک اور ترنول پولیس ٹیموں نے کیں ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔