وفاقی محتسب کی ٹیم12دسمبرکو کوٹلی میں کھلی کچہر ی لگا ئے گی
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی محتسب اعجازاحمدقریشی کی ہدایت پر وفاقی محتسب کے ڈائریکٹرجنرل محمداشفاق احمد اورکنسلٹنٹ خالدسیال پر مشتمل وفاقی محتسب کی ٹیم12دسمبر کو دن دس بجے پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہاؤس کوٹلی آزادجموں وکشمیرمیں کھلی کچہر ی لگا ئے گی۔۔۔
جس میں وفاقی اداروں کے مقامی افسران بھی موجودہوں گے ۔ وفاقی محتسب کے افسران، وفاقی اداروں کے خلاف شکایات سن کران کے ازالے کے لئے متعلقہ اداروں کوموقع پرہی ہدایات دیں گے ۔ وفاقی محتسب نے بجلی،گیس، نا درا، بینظیرانکم سپورٹس پروگرام، پاسپورٹ آفس، پوسٹل لائف انشورنس، سٹیٹ لائف انشورنس کا رپوریشن اور پاکستان پوسٹ آ فس سمیت وفاقی اداروں کے مقا می سر براہان کو کھلی کچہر ی میں شر یک ہو نے کی ہدایت کی ہے ۔