امریکی معالجین کا دورہ پارلیمنٹ ہاؤس، سیدال خان سے ملاقات
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) امریکی معالجین کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا اور قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے ملاقات کی۔
قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا صحت کا شعبہ ایک ایسا میدان ہے جو عالمی تعاون کا متقاضی ہے اور طبی معلومات و تجربات کا تبادلہ معاشروں کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ، پاکستان خصوصاً بلوچستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے اور امریکی معالجین کی خدمات اس سلسلے میں نہایت معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے وفد کو بلوچستان میں صحت اور تعلیم کے منصوبوں میں کردار ادا کرنے کی ترغیب بھی دی۔ انہوں نے کہا عالمی صحت کے چیلنجز صرف مشترکہ حکمتِ عملی سے ہی حل کیے جا سکتے ہیں، وبائیں کسی سرحد کی پابند نہیں ہوتیں، اس لیے بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہو چکا ہے ۔