بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ،کارکردگی کا جا ئزہ
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)وزیر خزانہ، ان لینڈ ریونیو اور چیئرمین آزاد جموں و کشمیر بینک چودھری قاسم مجید کی زیر صدارت بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 98واں اجلاس ہوا۔۔۔
جس میں صدر و سی ای او، شاہد شہزاد میر، سیکرٹری خزانہ اسلام زیب، سیکرٹری صنعت و تجارت چودھری عبد الرحمن، مبشر نبی، ڈاکٹر عدنان اللہ خان نے شرکت کی۔ بینک کی مینجمنٹ نے نئے چیئرمین کو بریفنگ دی۔ چیئرمین قاسم مجید نے بینک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔