فیصل راٹھور سے شاہ غلام قادر کی ملاقات چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی تعیناتی پر گفتگو
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر نے ملاقات کی۔۔۔
جس میں چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کی تقرری کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک ہفتے میں مشاورت کی جائے گی اور چیف الیکشن کمشنر کیلئے نام جلد بھیج دیا جائے گا ۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ آزادکشمیر میں آ ئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے ۔