آر ڈبلیو ایم سی کے زیر اہتمام صفا ئی ، سموگ آگاہی مہم جا ری
کمیونیکیشن ٹیم کی جانب سے مختلف علاقوں میں معلوماتی پمفلٹس تقسیم
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر بھر میں صفائی اور سموگ کی روک تھام کے سلسلے میں مؤثر آگاہی مہم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ گزشتہ روزخیابان سرسید سکول اور مارکیٹ کے علاوہ مختلف علاقوں میں کمیونیکیشن ٹیم نے عوام میں صفائی کے حوالے سے شعور بیدار کرنے اور سموگ کے خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے ۔ شہریوں کو واضح پیغام دیا گیا کہ کھلے عام کوڑا پھینکنے ، کچرے کو آگ لگانے یا صفائی کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے پر جرمانے عائد کیے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ صفائی کو مؤثر بنانے کے لیے شہریوں کا تعاون انتہائی ضروری ہے ۔