راولپنڈی :قتل کی وارداتوں میں ملوث5اشتہاری گرفتار

راولپنڈی :قتل کی وارداتوں میں ملوث5اشتہاری گرفتار

وارداتیں تھانہ روات اور چونترہ کے مختلف علاقوں میں کی گئی تھیں

راولپنڈی ( خبر نگار )قتل کی واردتوں میں ملوث5اشتہاری ملزم گرفتارکر لیے گئے ۔روات پولیس نے شہری کو قتل کر کے لاش کنویں میں پھینکنے وا لے اشتہاری کو گرفتار کر لیا ۔ قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں رواں سال اپریل میں درج کیا گیا تھا، مقتول کی شناخت نعیم اختر کے نام سے ہوئی جو تلہ گنگ کا رہائشی تھا۔ ادھر تھانہ چونترہ پولیس نے سابقہ دشمنی پر فائرنگ کر کے بزرگ شہری کو قتل اور ان کے بیٹے کو زخمی کرنے والے اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔

واقعہ کا مقدمہ اکتوبر 2021 میں درج کیا گیا تھا۔ روات پولیس نے ایک اور کارروا ئی میں ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والے 3اشتہاریوں کو حراست میں لے لیا ،واقعہ کا مقدمہ 4 ماہ قبل درج کیا گیا تھا،اشتہاری گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گئے تھے ۔ تھانہ بنی پولیس نے دھوکا دہی اور فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی کو گرفتار کر لیا جو فروری 2024 سے بنی پولیس کو مطلوب تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں