امیر مقام کی نادرا میگا سینٹر سوات پر کام شروع کرنیکی ہدایت
ڈی جی نادرا پختونخوا کو پورن نادرا سینٹر کو بھی میگا سینٹر میں تبدیل کرنیکا حکم
اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے کشمیر امور، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام سے نادرا خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل اور چیف آپریٹنگ افسر کے پی نے وزارت میں ملاقات کی ، امیر مقام نے نادرا میگا سینٹر سوات پر فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کی اور پورن نادرا سینٹر کو بھی میگا سینٹر میں تبدیل کرنے کا حکم دیا۔وفاقی وزیر نے شاہ پور، دندئی، کروڑا، اُلندر اور تور ڈھیر صوابی میں نادرا مراکز کے لیے موزوں عمارتوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی اور شہریوں کی سہولت کے لیے خالی اسامیوں کو فوری طور پر پُر کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ۔ انہوں نے اپر دیر میں اخگرام ، صاحب آباد اور سوات میں کوکارئی ، تلیگرام اور شانگلہ میں لیلونء ، پشلوڑ اور کابلگرام میں نئے نادرا مرکز قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔