قوانین کی خلاف ورزی پر بیکری سیل

 قوانین کی خلاف ورزی پر بیکری سیل

اسلام آبا د (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے غازی آباد جی 12 میں ایک معروف بیکری کو سیل کر دیا ہے۔۔۔

 فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق بیکری میں حفظان صحت کے اصولوں کی شدید خلاف ورزی کی گئی تھی، مالکان کے پاس لائسنس موجود نہیں تھا ، بیکری سے ممنوعہ اور ناقص اشیا کی بڑی مقدار برآمد کرکے تلف کی گئی ۔ پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، سٹوریج سیکشن میں گندا پانی کھڑا تھا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا کہ بیکری میں زنگ آلود مشینری، فنگس زدہ دیواریں اور بدبودار ماحول پایا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں