امریکابجلی شعبے کی ترقی کیلئے معاونت کرے ،اویس لغاری

 امریکابجلی شعبے کی ترقی کیلئے معاونت کرے ،اویس لغاری

وزیرتوانائی کی نیٹلی بیکر اور جی ای ورنووا ہائیڈرو پاور کے سی ای او سے الگ الگ ملاقات امریکی سفیر نے اصلاحات اور توانائی شعبے میں شفافیت کیلئے حکومتی کاوشوں کو سراہا

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات، نجی سرمایہ کاری اور صاف توانائی کے فروغ سے متعلق امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور جی ای ورنووا ہائیڈرو پاور کے سی ای او فریڈرک ربیراس سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں شعبہ توانائی کے مستقبل، کارکردگی میں بہتری اور پائیدار ترقی کے اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے امریکی سفیر سے درخواست کی کہ وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سمیت امریکہ سے وابستہ کثیرالجہتی اداروں کے ساتھ مل کر بجلی کے شعبے کی پائیدار ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد فراہم کریں۔ نیٹلی بیکر نے اصلاحاتی کوششوں اور توانائی کے شعبے میں شفافیت و استحکام کے لیے حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔ دوسری جانب جی ای ورنووا کے سی ای او سے ملاقات میں پاکستان کی صاف توانائی پر منتقلی، پن بجلی اور توانائی ذخیرہ کرنے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔ وزیر توانائی نے بتایا کہ حکومت توانائی کے شعبے کو مارکیٹ بیسڈ ماڈل کی طرف منتقل کر رہی ہے جہاں مستقبل میں بجلی کی خریدار حکومت نہیں ہوگی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں