ڈپٹی کمشنرز پر اجیکٹس کی پریذنٹیشن تیار رکھیں،کمشنر راولپنڈی

  ڈپٹی کمشنرز پر اجیکٹس کی پریذنٹیشن تیار رکھیں،کمشنر راولپنڈی

ہسپتالوں کے دورے کر کے تمام ڈیٹا کی رپورٹ مرتب کی جا ئے ، عا مر خٹک

 راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر عامر خٹک نے ہدایات د یں کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے تمام جاری اور متوقع پراجیکٹس کی تفصیلی بریفنگ اور پریذنٹیشن تیار رکھیں۔ ہر ڈسٹرکٹ کے فوکل پرسنز کورٹ کیسز کی تفصیلات تیار رکھیں اور اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹس جمع کرائیں ۔انہوں نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ اپنے ڈسپلن کو مینٹین رکھیں۔ صحت کے حوالے سے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز ہسپتالوں کے دورے کریں، تمام ڈیٹا کی رپورٹ مرتب کریں اور اگر کوئی کام زیر التوا رہے تو آپس میں میٹنگ کر کے تمام امور مکمل کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں