5طلبا جینیسز پروگرام میں شرکت کیلئے جا پان جا ئینگے

 5طلبا جینیسز پروگرام میں شرکت کیلئے جا پان جا ئینگے

16تا 23دسمبر دورہ کے دوران پاکستانی طلبا مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں گےپاکستانی طلبا کیلئے جاپان کا یہ دورہ نہایت مفید ہو گا ، جا پانی سفیر کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) حکومت جاپان کی دعوت پر یونیورسٹیز کے پانچ پاکستانی طلبا جینیسز( JENESYS )جاپان ایسٹ ایشیا نیٹ ورک آف ایکسچینج فار سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ پروگرام میں شرکت کے لیے جاپان جائیں گے ۔یہ طلبا 16 سے 23 دسمبر تک جاپان کا دورہ کریں گے جس میں سارک ممالک کے 35ہائی سکولوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات بھی شرکت کریں گے ۔اس سال کا جینیسز پروگرام ماحولیاتی پائیداری اور ڈیزاسٹر ریزیلنس کے موضوع پر ہے ۔جاپانی حکومت کی طرف سے شروع کیا گیا جینیسز پروگرام جاپان اور ایشیا پیسفک خطے کے درمیان نوجوانوں کے تبادلے کا پروگرام ہے۔

اپنے دورے کے دوران شرکا جاپان کی معیشت، تاریخ، سیاست اور سفارتی تعلقات سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لیں گے ۔ اسلام آباد میں جاپان کے سفارت خانے میں پاکستان سے جاپان کا دورہ کرنے والے طلبا و طالبات کے لیے روانگی سے قبل ایک تعارفی سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی نے کہا پاکستانی طلبا کیلئے جاپان کا یہ دورہ نہایت مفید ہو گا ۔ طلبا کی حیثیت ایک ثقافتی سفیر کی سی ہو گی اور وہ جاپان اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں