قومی شاہراہوں پر سفر کرنیوالے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری
اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید الاضحی کے موقع پر قومی شاہراہوں پر سفر کرنیوالے شہریوں کے لیے خصوصی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے ۔۔۔
ہفتہ کوترجمان موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہریوں کو مقررہ حد رفتار کی پابندی اور ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔مسافر بردار گاڑیوں میں اوورلوڈنگ اور زائد کرایہ وصولی سے اجتناب کی ہدایت کی ہے ،ڈرائیور وں کو سفر سے قبل گاڑیوں کے بریکس، ٹائرز، انجن آئل اور لائٹس چیک کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔