پاکستان ، پرتگال کے مابین براہِ راست پروازیں شروع کرنے پر پیش رفت

 پاکستان ، پرتگال کے مابین براہِ راست پروازیں شروع کرنے پر پیش رفت

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن شہریار میمن سے پرتگالی سفیر کی ملاقات،گفتگو

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان اور پرتگال کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کرنے پر اہم پیش رفت ہوئی ، جس سے پرتگال میں مقیم پچاس ہزار پاکستانی براہِ راست پروازوں سے مستفید ہوں گے ۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن شہریار میمن سے پرتگال کے سفیر نے خصوصی ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست فلائٹس شروع کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران پرتگال کے سفیر فضائی رابطوں سے متعلق آغاز پر جلد پیش رفت کے لیے انتہائی پرامید نظر آئے ۔انہوں نے بتایا کہ پرتگال میں مقیم 50 ہزار سے زائد پاکستانی براہِ راست پروازوں کی اس سہولت سے مستفید ہوں گے ، جبکہ شہریار میمن کا کہنا تھا کہ براہِ راست فلائٹس سے یورپ جانے والے تمام پاکستانی مسافروں کو سفری سہولت ملے گی۔پرتگالی سفیر نے واضح کیا کہ براہِ راست پروازیں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں