حکومت روات بازار آتشزدگی کے متاثرین کی مدد کرے ،نصراللہ رندھاوا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے روات بازار میں آتشزدگی سے متاثرہ سٹال ہولڈرز کے۔۔۔
ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ کی غفلت و بے حسی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ تاجروں نے عید کے پیش نظر قرض لے کر سامان رکھا ہوا تھا مگر ایک ہی واقعے نے ان کی سالہا سال کی محنت تباہ کردی۔ متاثرہ سٹال ہولڈرز نے بھی حکومت سے فوری مالی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایک سٹال پر 20 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے ۔