موٹروے ایم ٹو پر کلرکہار کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی
چکوال(این این آئی) موٹروے ایم ٹو پر کلرکہار کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔۔۔
موٹروے ایم ٹو پر اسلام آباد سے لاہور جانے والی جانب کلرکہار کے قریب ایک ٹرالر حادثے کا شکار ہو کر الٹ گیا ہے ،ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرالر کی بریک فیل ہونے کے باعث وہ آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ٹرک موٹروے پر الٹ گیا جبکہ ٹرالر روڈ ڈیوائیڈر سے جا ٹکرایا۔ حادثے کے باعث ٹرالر ڈرائیور گاڑی کے اندر پھنس گیا۔