گھر میں چوری کی واردات میں ملوث دوگھریلو ملازمین گرفتار

 گھر میں چوری کی واردات میں  ملوث دوگھریلو ملازمین گرفتار

راولپنڈی (اے پی پی) تھانہ مورگاہ پولیس نے گھر میں چوری کی واردات میں ملوث دونوں گھریلو ملازمین کو گرفتار کر کے۔۔

 ان کے قبضے سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ برآمد ہونے والے سامان میں 6طلائی انگوٹھیاں، 6طلائی کانٹوں کی جوڑیاں، 5 طلائی کڑے ، طلائی ہار، بریسلٹ، 7865درہم، 5500 امریکی ڈالر، 355پانڈ اور 48 لاکھ 4 ہزار 500 روپے نقدی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 11 قیمتی گھڑیاں اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق گھریلو ملازمین نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کی واردات کی اور بعد ازاں فرار ہو گئے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں