اسلام آباد ،14اشتہاریوں سمیت 26ملزم گرفتار
منشیات فروشی،غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 12ملزمان بھی پکڑے گئے
اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 اشتہاریوں سمیت 26 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 12ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 530گرام چرس، 1590گرام ہیروئن، 341 گرام آئس، 10 بوتلیں شراب، ایک بندوق اور مختلف بور کے 5 پستول معہ ایمونیشن برآمد کیے گئے ۔پولیس نے بتایا کہ اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کے خلاف خصوصی مہم کے دوران مزید 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔