مردان ،ٹریفک حادثات میں 8 افراد زخمی
مردان(نمائندہ دنیا)مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 8 افراد زخمی ،سدا بہار کالونی کے قریب موٹر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سماجی کارکن ڈاکٹر رحمت۔۔۔
رنگ روڈ چرسی ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل کے پہیے میں چادر پھنسنے کے باعث خاتون سمیت 2 افراد،گجو خان فلائی اوور کے قریب موٹر سائیکل کے پہیے میں چادر پھنسنے کے باعث بچے سمیت 2 افراد،رنگ روڈ نستہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص،تخت بھائی تحصیل کے قریب موٹر سائیکل اور چنگ چی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص،تخت بھائی فلائی اوور کے قریب موٹر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص زخمی ہو گیا۔