حسن ابدال ،والدین اور بہن بھائیوں کو دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
حسن ابدال (نمائندہ دنیا) حسن ابدال کے نواحی علاقے کوٹ سونڈکی میں تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
اپنے ضعیف العمر والدین اور بہن بھائیوں کو اسلحہ کی نوک پر دھمکیاں دینے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نجم نعیم اپنے والدین اور دیگر اہل خانہ کو مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر ہراساں کرنے ، دھمکیاں دینے اور گالم گلوچ کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد ناجائز 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا۔