خاتون سے موبائل چھیننے والے 2 ملزمان گرفتار، مسروقہ فون برآمد

خاتون سے موبائل چھیننے والے  2 ملزمان گرفتار، مسروقہ فون برآمد

راولپنڈی(این این آئی) پیرودھائی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور چھینا گیا موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے دونوں ملزمان کو ٹریس کیا اور گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق زیر حراست افراد کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون برآمد ہوا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں