5 اشتہاریوں سمیت 21جرائم پیشہ گرفتار،منشیات ،اسلحہ برآمد

5 اشتہاریوں سمیت 21جرائم پیشہ گرفتار،منشیات ،اسلحہ برآمد

کوہسار، مارگلہ، سہالہ ، گولڑہ، نہ سمبل، ترنول، انڈسٹریل ایریا میں کارروائیاں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث پانچ اشتہاریوں سمیت21 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔ اس سلسلے میں کوہسار، مارگلہ، سہالہ ، گولڑہ، نہ سمبل، ترنول، انڈسٹریل ایریا، سبزی منڈی، نون، کرپا، ہمک، لوہی بھیر اور تھانہ بھارہ کہو پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,248 گرام ہیروئن،1,267گرام آئس ،15 بوتل شراب اور مختلف بور کے سات عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں