وڈیرے کی اوطاق میں قید لڑکی فرار ہوکر گھر پہنچ گئی

وڈیرے کی اوطاق میں قید لڑکی فرار ہوکر گھر پہنچ گئی

شبنم کو ایک ماہ قبل اغوا کر کے پیپلز پارٹی کےوڈیرے کی اوطاق میں رکھا گیا تھاروزانہ اجتماعی زیادتی کی جاتی تھی، ملزمان قتل کی دھمکیاں دیتے تھے، شبنم

سانگھڑ(نمائندہ دنیا)سانگھڑ کے محلہ شمیر کالونی سے ایک ماہ قبل اغوا کی جانے والی شبنم ایک ماہ بعداغوا کاروں کے چنگل سے فرار ہوکر گھر پہنچ گئی، شبنم نے میڈیا کو بتایا کہ4مسلح افراد اس کو گھر سے اسلحے کے زور پر اغوا کرکے لے گئے اور نیاآباد تھانے کی حدود میں پیپلز پارٹی کے بااثر وڈیرے کی اوطاق میں قید کردیا ، جہاں میرے ساتھ روزانہ اجتماعی زیادتی کی جاتی تھی۔ ملزمان زبان کھولنے یا بھاگنے کی صورت میں قتل کی دھمکیاں دیتے تھے ، ایک رات اوطاق میں کوئی نہ تھا اور چوکیدار سو گیا تھا اس دوران میں موقع پاکر فرار ہوگئی ،رات کو کسی کے گھر میں پناہ لی اور صبح سویرے اپنے گھر پہنچی، شبنم نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے ،شبنم کی والدہ اور دیگر خواتین کا کہنا تھا کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے بااثر وڈیروں کے کہنے پر ہمارے ہی گھروں پر چڑھائی کرکے چاردیواری کے تقدس کو پامال کر رہی ہے اور ہمارے ہی لوگوں کو گرفتار کیاجارہاہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم کو انصاف نہ ملا تو ہم سندھ اسمبلی کے سامنے خود سوزی کرلیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں