اجتماعی زیادتی کاشکار لڑکی کاحیدرآباد پریس کلب پر احتجاج

اجتماعی زیادتی کاشکار لڑکی کاحیدرآباد پریس کلب پر احتجاج

گھرسےنکلنےوالی فوزیہ کواوباش نوجوان اغوا کرکےنامعلوم مقام پر لے گئےزیادتی کےبعدنیم مردہ حالت میں پھینک دیا،مظاہرین،مقدمہ درج کرلیا گیا

حیدرآباد(خبر نگار)اجتماعی زیادتی کا شکار12 سالہ فوزیہ نے انصاف کے لئے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس اور بااثر افراد کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ 12 سالہ فوزیہ ولد مختا ر علی ضروری کام سے گھر سے نکلی تھی کہ محلے کے اوباش نوجوان اسد جسکانی ، گل اللہ جوئی ، شکیل خاصخیلی ، عبداللہ اور اظہر اسے اغواکرکے نامعلوم مقام پر لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایااور طبیعت خراب ہونے پر فوزیہ کو نیم مردہ حالت میں قریبی علاقے میں پھینک کر فرار ہو گئے،انہوں نے بتایا کہ متعلقہ ٹنڈو الہٰ یار تھانے میں مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے، اجتماعی زیادتی میں ملوث ملزمان فوزیہ اور اس کےاہل خانہ پر میڈیا میں آنے سے روکنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، دو روز گز ر جانے کے باوجود پولیس نے کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ہے،انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے، بصورت دیگر وہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے خود سوزی پر مجبور ہوں گے، جس کی ذمے داری مقامی تھانے کی پولیس اور حکومت پر عائد ہو گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں