چار خواتین کےساتھ اجتماعی زیادتی کیخلاف مظاہرے

چار خواتین کےساتھ اجتماعی زیادتی کیخلاف مظاہرے

میمن اتحاد کی ہنگورجہ ، رسول آباد اور بھان سعید آباد میں ریلیاں

انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، مقررین ہنگورجہ(نمائندہ دنیا)رسول آباد میں چار خواتین کےساتھ اجتماعی زیادتی کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف آل سندھ میمن اتحاد کی جانب سے ہنگورجہ ، رسول آباد اور بھان سعید آباد میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق رسول آباد میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعے اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف آل سندھ میمن جماعت کی اپیل پر ہنگورجہ، رسول آباد اور بھان سعید آباد میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ، ہنگورجہ میں شاہ لطیف فاؤنڈیشن کے رہنماؤں صاحب خان شیخ، غلام عباس ویسر، ایڈووکیٹ غلام مہدی ویسر، محمد عیسیٰ میمن، الطاف میمن، انور سہتو، شمشاد کوری، پریل میمن اور دیگر کی قیادت میں قومی شاہراہ پر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا ، شرکاءنے پولیس کے خلاف نعرےبازی کی، رسول آباد میں سیکڑوں افراد نےریلی نکالی اور میمن جماعت کے رہنماعبدالقادر میمن کی قیادت میں لالافہیم چوک پر دھرنا دیا، رہنماؤں نے کہا کہ سابق ایس ایچ او ہنگورجہ میر امداد تالپور نے ملزمان سے بھاری رشوت لی، بھان سعید آباد میں بھی سندھ میمن اتحاد کی جانب سے ملزمان کی عدم گرفتاری پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں