سندھیانی تحریک کا خواتین سے زیادتی کے خلاف احتجاج

سندھیانی تحریک کا خواتین سے زیادتی کے خلاف احتجاج

سندھ حکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے کوئی بھی کردار ادا نہیں کررہی ،حسنہ راہوجو

رسول آباد واقعے کے ملزمان کا مقدمہ انسداددہشت گردی کی عدالت میں چلانے کا مطالبہحیدرآباد ( خبر نگار ) خیرپور کے شہر رسول آباد میں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کےخلاف سندھیانی تحریک حیدرآبا دکی جانب سے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا جس سے سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر حسنہ راہوجو، حمیرا سموں، رضیہ سولنگی، زاہدہ تالپور اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سندھ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے کوئی کردار ادا نہیں کررہی ، رسول آبا دمیں چار خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دو ماہ گزر جانے کے باوجود آج تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ، انہوں نے کہاکہ عورتوں سے زیادتی،کم عمر لڑکیوں سے شادیاں اور وٹے سٹے جیسے واقعات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں ، خواتین اپنے گھروںمیں محفوظ نہیں ہیں۔ پیپلزپارٹی کی حکومت ملزمان کی پشت پناہی کررہی ہے۔ سندھ کی بچیوں پر ہر روز ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ، ان کی زندگی عذاب بنادی گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ رسول آبا دمیں چارخواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کےخلاف فوری کارروائی کی جائے، انہیں گرفتار کرکے ان کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سز ادی جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں