سکھر،ماچھی برادری کا بااثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج

سکھر،ماچھی برادری کا بااثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج

مہر برادری کے افراد نے میری بیوی اور بہن کو گھر پر دھاوا بول کر اغوا کیا،نورالدین ماچھی

موقع پاکر میری بہن بھاگ نکلی،بیوی اب بھی ملزمان کی قید میں ہے،رہائی دلائی جائےسکھر ( آئی این پی )تعلقہ صالح پٹ کے مکین ماچھی برادری سے تعلق رکھنے والے نور الدین ماچھی نے اپنی بہن مسماۃ اشرف و دیگر عزیزوں کے ہمراہ بااثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ علاقے کے بااثر افرادجن کا تعلق مہر برادری سے ہے،نے تین روز قبل اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ میرے گھر پر دھاوا بول دیا اور میری بہن مسماۃ اشرف اور میری بیوی سونی کو اسلحے کے زور پر اغوا کر کے لے گئے ،بعد ازاں موقع پا کر میری بہن اشرف وہاں سے بھاگ کرگھر پہنچی اور اس نے بتایا کہ ملزمان امین مہر ، سلمان مہر و دیگر نے انہیں قید کر رکھا تھا اور انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، جب اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی تو پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے ہمیں دھکے دیکر تھانے سے باہر نکال دیا، اس نے میڈیا کو بتایا کہ میری بیوی مسماۃ سونی ان کے قبضے میں ہے ،ملزمان شکایت کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں جبکہ پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کر رہی ہے، انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کرتے ہوئے تحفظ دیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں