لڑکیوں کی ویڈیو بناکر یوٹیوب پر اپ لوڈ کرنیکا انکشاف

لڑکیوں کی ویڈیو بناکر یوٹیوب پر اپ لوڈ کرنیکا انکشاف

کچھ بااثر شخصیات کے بیٹے طالبات کی ویڈیو بناکر فروخت کررہے ہیں

گروہ کئی معصوم لڑکیوں کو بلیک میل کرتا رہا ہے، ویمن ایکشن فورم حیدرآبا(خبرنگار) ویمن ایکشن فورم کی رہنماؤں حسینہ مسرت ، عرفانہ ملاح و دیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر 2010ءمیں ضلع سانگھڑ کے شہر کھپرو میں اجتماعی زیادتی کا ایک واقعہ ہوا تھا ، اس واقعے کی متاثرہ لڑکی زینب کی ویڈیو بناکر یوٹیوب پر اپ لوڈ کردی گئی، جس کے بعد ویمن ایکشن فورم نے اپنے طورپر اس کیس کو اُٹھایا اور پولیس سے معلومات حاصل کیں تو پتا چلا کہ اس کیس میں ملوث گروہ میں کچھ بااثر شخصیات کے بیٹے بھی شامل ہیں، جن کا کاروبار اسکول کی طالبات کو اغواکرنا اور ان کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے کے بعد ان کی ویڈیو بناکر فروخت کرناہے ، یہ گروہ کئی معصوم لڑکیوں کو اس طرح بلیک میل کرتا رہا ہے اور متاثرہ لڑکیوں کے والدین اپنی عزت کے ڈر سے خاموش ہوجاتے تھے ، تاہم ویمن ایکشن فورم کی کوششوں سے مختلف تنظیموں کے ر ہنماؤں واراکین اسمبلی نے زینب کے اہلخانہ سے ملاقاتیں کیں ، اس کیس کا افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ دو سال قبل لوگوں کے طعنوں سے تنگ آکر زینب کے چچا نے خودکشی کرلی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں