کندھ کوٹ کے رہائشی کاخاندان کے ساتھ پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

کندھ کوٹ کے رہائشی کاخاندان کے ساتھ پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

سیاہ کاری کا الزام لگاکر گھر پر قبضہ کرلیاگیا ، دربدری کی زندگی گزار رہے ہیں،نذر محمد شیخگڑھی یاسین کے رہائشی راز بی بی، صفیہ اور کلثوم نے اجتماعی زیادتی کیخلاف مظاہرہ کیا

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) کندھ کوٹ کے رہائشی نذرمحمد شیخ نے اپنے خاندان والوں کے ہمراہ لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ کچھ سال قبل میرے بھائی راحب علی پر سیاہ کاری کا الزام لگاکر بااثر افراد نے میرے گھر پر قبضہ کرلیاہے جس کے باعث ہم دربدری کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کررہی جس کے باعث خاندان والے عدم تحفظ کا شکار ہیں ،مظاہرین نے صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال، آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ بااثر افراد کے خلاف فوری کارروائی کرکے تحفظ فراہم کرکے مکان پر قبضہ ختم کرایاجائے ۔ علاوہ ازیں گڑھی یاسین تحصیل کے گاؤں کجلو جعفری کی رہائشی راز بی بی، صفیہ اور کلثوم جعفری نے اجتماعی زیادتی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر متاثرہ لڑکی صفیہ کے والد غلام حسین جعفری نے بتایا کہ تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی جبکہ ملزمان بااثر ہیں اور مسلسل مقدمے سے دست بردار ہونے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔دریں اثناء پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن یونٹ چانڈکا میڈیکل کالج کی جانب سے تین گھنٹے تک قلم چھوڑ ہڑتال کرکے سٹی او پی ڈی بلاک کے سامنے صدر شاہی خان جاگیرانی، ذوالفقار علی سہتو اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں