ایم کیو ایم نے سرکاری اسکول کا انتظام سنبھال لیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ایم پی اے محمد عامر صدیقی نے گزشتہ روزکراچی ایسٹ کے 3 سرکاری اسکولوں میں سے ایک گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول بنگالی لاسبیلہ کا دورہ کیا۔ یہ اسکول ان تین اسکولوں میں شامل ہے ۔
جنہیں انہوں نے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایڈوپ کیا ہے ۔اسکول ٹیچرز اور بچوں نے ایم پی اے عامر صدیقی کو دورے کے موقع پر اسکول کے مسائل کے حوالے سے بتایا۔ عامر صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ ان شاء اللہ اگلے 3 سے 4 ماہ کے دوران یہ تمام اسکول بہترین حالت میں ہوں گے ۔ اور طلبہ کو معیاری تعلیم اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے گا۔ تعلیم ہماری آنے والی نسلوں کے لیے اہم ہے ۔