جماعت اسلامی جیسے مخلص کارکنان کسی کے پاس نہیں، شاہد ہاشمی
کراچی (این این آئی)جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر سید شاہد ہاشمی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی جیسے مخلص کارکنان ملک میں کسی اور جماعت کے پاس نہیں ۔ یہی کارکنان جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلال مسجد ابوالحسن اصفہانی روڈ میں جماعت اسلامی ضلع شرقی کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شاہد ہاشمی نے کہا کہ آج دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں نے مولانا مودودی کے تصور دین کو اپنا لیا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ کفر کی طاقتیں یہ سمجھتی ہیں ۔ کہ مولانا مودودی کا تصور اسلام نافذ ہوا تو ان کا اقتدار خطرے میں پڑ جائے گا ۔ شاہد ہاشمی نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک تنظیم اور تحریک کے علاوہ طرز زندگی بھی ہے ۔