چودھری سالک کے بل کی منظوری خوش آئند ،صادق شیخ
کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر اور۔۔۔
وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین کی جانب ایوان بالا میں پیش کئے گئے بل کی منظوری پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ ہوگا یہ ایک تاریخی قانون سازی اور بہترین اقدام ہے ۔صادق شیخ نے کہا کہ وفاقی وزیر کی عملی کاوشوں کے باعث اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی ایکٹ 2024 سینیٹ آف پاکستان اور قومی اسمبلی سے منظوری اہم کارنامہ ہے ۔