محراب پور،بجلی چوروں کیخلاف ایکشن،73کنکشن منقطع
محراب پور(روزنامہ دنیا)محراب پور سیپکو کا بقایا جات کی وصولی اور کنڈا کنیکشن کے خلاف آپریشن، 73 غیرقانونی کنیکشن منقطع، ایک بجلی چور گرفتار۔۔۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو سکھر سعید احمد ڈاوئچ کی ہدایت پر ایس ڈی او محراب پور اسد اللہ میمن، لائن سپرینڈنٹ شہبازجوکھیو لائن سپرینڈنٹ، جان محمد کوندھر اور سیپکو یونین چیئرمین شاہد سموں کی قیادت میں سیپکو محراب پور کی ٹیم نے آج اتوار کے روز شہر کے مختلف وارڈ میں بجلی چوروں اور کنڈا کنیکشن کے خلاف آپریشن کیا،سیپکو ٹیم نے بجلی کے 73 غیر قانونی کنکشن منقطع کر کے لاکھوں روپے کے بقایا جات وصول کیئے ، ٹیم نے بجلی چوری کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے ، ایس ڈی او محراب پور اسد میمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیپکو کے اعلیٰ حکام کے حکم مطابق محراب پور شہر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے کسی بھی بجلی چور کو بخشا نہیں جائے گا اب تک محراب پور شہر میں 73 غیر قانونی بجلی کے کنیکشن منقطع کیئے ہیں ، انکا مزید کہنا تھا کہ شہر بجلی چوری کرنے کے بجائے بجلی کے میٹر لگوائیں تاکہ ان کی رقم قومی خزانے میں جمع ہو سکے۔