عالمی ثقافتی میلے کے 25ویں روز تھیٹر گڑیا کا گھر پیش

عالمی ثقافتی میلے کے 25ویں روز تھیٹر گڑیا کا گھر پیش

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرٹس کونسل میں جاری 38 روزہ عالمی ثقافتی میلے کے 25ویں روز تھیٹر پلے گڑیا کا گھر آڈیٹوریم ون میں پیش کیا گیا۔

تھیٹر پلے کے مصنف و ہدایتکار انور جعفری تھے جبکہ کاسٹ میں نینا بلیک، شیما کرمانی، پارس مسرور، عمران خان، تبیتا ثمرین اور حارث خان شامل تھے۔ اس کھیل کو سماجی موضوع کے سبب شائقین نے سراہا، مرکزی کردار کو تہمینہ کا نام دیا گیا جو سماجی بہبود کے کاموں میں دلچسپی رکھتی ہے اور اس مقصد کے لیے سماجی بہبود کے کام کرتی رہتی ہے ۔اس کھیل میں ایک کردار سکینہ کا بھی ہے جس نے اپنی پر فارمنس سے اچھا تاثر قائم کیا، ڈرامہ گڑیا کا گھر اپنے موضوع اور پروڈکشن کے لحاظ سے ایک اچھا کھیل رہا۔ ڈرامہ میں غیر ضروری طور پر کریکٹر کی بھرمار نظر نہیں آئی تو دوسری طرف تمام فنکاروں نے ہال میں موجود لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ڈرامہ گڑیا کے گھر میں تہمینہ کی کہانی کو منظر عام پر لانے کے لیے دکھایا گیا کہ ایک عام متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنے شوہر مراد کے لیے کس طرح وفاداری سے سرشار ہے ۔واضح رہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2 نومبر تک جاری رہے گا، جس کے ٹکٹ آرٹس کونسل کراچی اور ٹکٹ والا ڈاٹ کام سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔آرٹس کونسل کے ممبران 50 فیصد رعایت پر آرٹس کونسل سے باآسانی ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں