مرکزی مسلم لیگ کے تحت ٹاؤنز میں ممبرسازی کیمپس
کراچی(این این آئی)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے کہاہے کہ مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے ۔ملک بھرمیں عوام کی بڑی تعدادممبرشپ اختیارکررہی ہے ۔
مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ ہماری خدمت کی سیاست عوام میں مقبول ہورہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چنیسرٹاؤن میں ممبرسازی کیمپ کے دورہ کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مرکزی مسلم لیگ نے ملک بھر کی طرح کراچی میں ممبر سازی مہم تیز کردی ۔گزشتہ روز کراچی کے ہر ٹاؤن میں ممبر سازی کیمپس لگائے گئے ۔جہاں عوام کی بڑی تعداد نے رکنیت فارم فِل کرکے شمولیت اختیار کی۔کراچی کے صدراحمدندیم اعوان ،نائب صدرانجینئر نعمان علی ، مہدی اسحاق،جنرل سیکرٹری مدثراقبال چودھری ،جوائنٹ سیکرٹری فیصل علی بلوچ ،فنانس سیکرٹری محبوب علی ،سندھ و بلوچستان کے میڈیا سیکرٹر ی طہ منیب نے مختلف کیمپس پر دورہ کیا۔چنیسر ٹاؤن میں کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے روزگار سہولت پروگرام سمیت درجنوں عوامی سہولت منصوبے شروع کیے ۔ نوجوانوں کو آئی ٹی اسکلز دینے کے لیے 30 سے زائد ادارے قائم کیے ہیں۔