سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے 21 ملازمین کی ترقیاں ،لیٹرتقسیم

سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے 21 ملازمین کی ترقیاں ،لیٹرتقسیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کے 19 ستمبر 2024 کو ہونے والے 30ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے تحت ٹائم اسکیل پالیسی کے تحت یونیورسٹی کے 21 افسران اور فیکلٹی ممبران میں پروموشن لیٹر تقسیم کئے ۔

 ترقی پانے والے 19 ملازمین کوگریڈ 17 سے 18، ایک کو 16 سے 17 اور ایک کو گریڈ 19 سے 20 میں ترقی دی گئی ہے ۔ ترقی پانے والوں میں کامران عبید، غلام علی رامیجو، سنیل کمار، آصف خان، امتیاز حسین مہیسر، محمد کاشف، فیاض علی تونیو، صدف جمال، عمران علی ڈہراج، طارق عزیز، سیدہ عائشہ عروج نقوی، محمد خالد زئی، کاشف جان، شاہد احمد مہر، محمد سہیل بلوچ، محترمہ سندس نثار، سلمان علی، صدام خان اور سید محمد بلال قادری شامل ہیں ۔وائس چانسلر نے یہ پروموشن لیٹر سالانہ عشائیے کے موقع پر تقسیم کیے جس کا اہتمام اساتذہ کی ایسوسی ایشن اور آفیسرز ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر یونیورسٹی کی مین بلڈنگ کے انرکورٹ یارڈ میں کیا تھا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مجیب صحرائی نے پیشہ ورانہ مہارت، عزم، کام کے ساتھ خلوص، ایمانداری اور محنت پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے ملازمین کی اکثریت لگن کے ساتھ یونیورسٹی کی ترقی اور پیشرفت میں بہت زیادہ حصہ ڈال رہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی روز بروز آگے بڑھ رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں