میرپور خاص:سول اسپتال میں مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق

میرپور خاص:سول اسپتال میں مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق

میرپور خاص(بیورو رپورٹ) میرپورخاص کے سول اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے جھڑبی کی رہائشی خاتون جاں بحق ہوگئی۔

 نصراللہ شر کی اہلیہ کو گزشتہ روز نیو سول اسپتال لایا گیا تھا، ورثاء کے مطابق اسپتال پہنچنے پر وہاں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف موجود نہیں تھا، خاتون کے ورثاء علی شیر شر اور علی گل شر نے الزام عائد کیا کہ اسپتال میں موجود عملہ اپنی ڈیوٹی سے غائب تھا، نرس تک موجود نہیں تھی، جس کے باعث مریضہ کو طبی سہولیات فراہم نہ کی جا سکیں۔ خاتون کئی گھنٹے تڑپتی رہی، جس پر ورثاء نے احتجاج کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں