میرپور خاص:جمڑاؤ کینال میں ڈوبے نوجوان کے قتل کا انکشاف
میرپور خاص (بیورو رپورٹ )پانچ دن قبل جمڑاو کینال میں ڈوبنے والے نوجوان طلحہ کے قتل کا انکشاف ہوا ہے ، 5 دسمبر کو جمڑاؤ کینال میں 28 سالہ طلحہ اور کے 12 سالہ بھائی انس قریشی کے ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں طلحہ کی لاش برآمد کرلی گئی تھی، جبکہ انس کی لاش ابھی تک لاپتہ ہے۔
اب واقعہ نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے ، مقتول طلحہ کی بہنوں سوہا اور دوسری نے انکشاف کیا کہ بینش نامی لڑکی نے ہمیں جائے واقعہ پر شادی کا کہہ کر بلایا تھا، بینش جمعہ کے روز ہمارے گھر آئی تھی، اس نے کہا کہ میری شادی ہونے والی ہے ، مجھے طلحہ سے ملوادو، ہم وہاں پہنچے ، بینش کا بھائی شمو بھی موٹر سائیکل پر پہنچ گیا، شمو اور طلحہ میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد شمو نے طلحہ کو نہر میں دھکا دے دیا، جبکہ سوہا بینش کے بھائی انس قریشی کے نہر میں گرنے کا سبب نہیں بتا سکی، رشتے دار عثمان نے بتایا کہ تین دن سے سوہا سے معلوم کررہے تھے ، سوہا نے بتایا کہ اسکو دھکا دیکر قتل کیا ہے ، جبکہ اب تک لاپتہ 12 سالہ انس قریشی وہاں موجود ہی نہیں تھا، وہ لاپتہ کیسے ہوسکتا ہے ۔ یاد رہے کہ اس موقع میں طلحہ مقتول کی لاش مل چکی ہے جبکہ انس اب تک مبینہ لاپتہ ہے ، پولیس کی جانب سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔