بلدیہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن گلشن مزدور میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت محمد عارف کے نام سے ہوئی جبکہ واقعہ میں مصطفیٰ نامی شخص زخمی بھی ہوا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مصطفیٰ نامی شخص ایک گھر میں خاتون سے ملنے آیا تھا،گھر میں موجود دیگر خواتین نے مصطفیٰ کو دیکھ کر چور چور کا شور مچا دیا،جس پر پڑوسی جمع ہوگئے ، فرار ہونے کے دوران مصطفیٰ اور پڑوسی عارف میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ سے پڑوسی عارف جاں بحق ، جبکہ مصطفیٰ زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔