جھڈو کے نواحی گاؤں پتافی ٹیل میں باپ قتل، 2بیٹے زخمی

جھڈو کے نواحی گاؤں پتافی ٹیل میں باپ قتل، 2بیٹے زخمی

ٹریکٹر ڈرائیور کے تنازع پربھتیجے نے چچا اور اسکے بیٹوں پرگولیاں برسا دیںایک زخمی کی حالت نازک، مورو میں خواجہ سرا کی موت معمہ، قتل کا شبہ

جھڈو، محراب پور(نمائندگان دنیا)جھڈو کے نواحی گاؤں پتافی ٹیل پر بھتیجے کے ہاتھوں چاچا قتل دو کزن زخمی ہوگئے , جبکہ محراب پور میں خواجہ سرا کی موت معمہ بن گئی،تفصیلات کے مطابق جھڈو کے نزدیکی گاؤں پتافی ٹیل میں معمولی تنازعے پر بھتیجے عبدالجبار پتافی نے فائرنگ کرکے اپنے چاچا زمیندار حاجی منظور علی پتافی کو قتل کردیا، گولیاں لگنے سے منظور پتافی موقع پر ہی جاں بحق اور انکے دو جوان بیٹے اعجاز علی پتافی اور امجد پتافی سخت زخمی ہوگئے ، جنہیں فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر جھڈو لایا گیا، جہاں سے حیدرأٓباد ریفر کردیا گیا، اعجاز پتافی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

جبکہ قتل ہونے والے منظور پتافی کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ٹنڈو باگو اسپتال منتقل کردیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ چاچا بھتیجے میں تنازعہ ایک ٹریکٹر کے ڈرائیور کے سبب بنا یہ ٹریکٹر ڈرائیور پہلے جبار پتافی کے ٹریکٹر پر ڈرائیور تھا، جو کچھ روز قبل جبار پتافی کی نوکری چھوڑ کر منظور پتافی کے پاس چلاگیا تھا، جبکہ جبار پتافی کا اس ڈرائیور پر کچھ پیسوں کا قرض تھا، جو تنازعہ کی وجہ بنا، واقعہ عبدالجبار پتافی کی زمین پر پیش أٓیا۔ دوسری جانب مورو میں خواجہ سرا کی موت معمہ بن گئی، ورثاء نے قتل کا خدشہ ظاہر کر دیا، باندھی رابطہ سڑک پر خواجہ سرا ارباب علی زرداری مردہ حالت میں ملا تھا، ورثاء نے ارباب علی زرداری کو زہر دیکر مارنے کا الزام عائد کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں