کراچی بار ایسوسی ایشن کا سٹی کورٹ میں احتجاج

کراچی بار ایسوسی ایشن  کا سٹی کورٹ میں احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متنازعہ ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ہادی علی چٹھہ کو ممکنہ سزا سے متعلق معاملے پر کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سٹی کورٹ کراچی میں احتجاج کیا گیا، جس میں وکلا کے ساتھ سول سوسائٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کے تحت احتجاج میں وکلا رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس کو خلافِ ضابطہ طریقے سے چلایا جارہا ہے ، جو آئینی اصولوں اور فری ٹرائل کے تقاضوں کے منافی ہے ۔ بار عہدیداران نے کہا کہ آئینی حقوق کے تحت ہر شہری، خصوصاً وکلا برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو شفاف ٹرائل کا موقع ملنا ضروری ہے ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایمان مزاری ایڈووکیٹ، ہادی علی چٹھہ اور دیگر ملزمان کو منصفانہ اور شفاف ٹرائل کا مکمل موقع فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں