گیان چند اسرانی کا ریسکیو 1122ہیڈکوارٹرز کا دورہ

گیان چند اسرانی کا ریسکیو  1122ہیڈکوارٹرز کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مشیرِ وزیرِاعلیٰ سندھ برائے بحالیات گیان چند اسرانی نے ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔۔۔

 جہاں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 سندھ بریگیڈیئر (ر) واجد صبغت اللہ مہر نے انہیں ادارے کی مجموعی کارکردگی، آپریشنل تیاریوں اور حالیہ پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر سیکریٹری محکمہ بحالیات نثار احمد میمن، چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ، ڈائریکٹر ایڈمن سردار علی شاہ بھی موجود تھے ۔ ڈی جی ریسکیو 1122 واجد سبغت اللہ مہر نے مشیر بحالیات کو گلشنِ اقبال میں کھلے مین ہول میں ننھے ابراہیم کے گرنے کے افسوسناک واقعے سے متعلق ریسکیو کارروائیوں کی موثر حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں