بھتہ وصولی گینگ کا اہم کارندہ زخمی حالت میں گرفتار

بھتہ وصولی گینگ کا اہم کارندہ زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سکھن پولیس نے شہر قائد میں بھتہ خوری، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمز اور شہریوں سے لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی کی۔گزشتہ رات انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر مختلف مقامات پر مؤثر پکٹس قائم کی گئیں۔

دورانِ چیکنگ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ اور فرار ہونے کی کوشش کی۔پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں بھتہ وصولی گینگ کا اہم کارندہ سجاد زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جبکہ اس کے دو ساتھی شاہ مراد اور انور بلاضرب گرفتار کرلیے گئے ۔گرفتار ملزم سجاد شہر کے مختلف علاقوں میں بھتہ خوری، تاجروں، اور بلڈرز سے بھتے کی پرچیاں تقسیم کرنے ، ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ملزمان بھینس کالونی کے بڑے بیوپاریوںسے بھی بھتہ وصولی میں ملوث تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں