سیلانی ویلفیئر کی آئیں ،ڈھکن لے جائیں مہم کا آغاز

 سیلانی ویلفیئر کی آئیں ،ڈھکن لے جائیں مہم کا آغاز

ڈالے کے مالکان ایک یا دو ڈھکن مفت لیکر گاڑی میں رکھ لیں ،مولانا بشیر فاروقہم ریاست کے سامنے ایک تنکے کی مانند ہیں لیکن یہ شہر ہم سب کا ہے ،ٹرسٹ چیئرمین

کراچی(سٹی ڈیسک)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے کہا ہے کہ سیلانی نے کھلے مین ہول ڈھکنے کے لیے ‘‘آئیں ،ڈھکن لے جائیں ’’ کے عنوان سے خصوصی مہم کا آغاز کردیاہے ، انہوں نے ڈالے والی گاڑیوں کے مالکان سے اپیل کی کہ وہ سیلانی سے ایک یا دو ڈھکن مفت حاصل کرکے اپنی گاڑی میں رکھ لیں اور جہاں کھلا ہوا میں ہول دیکھیں ، وہاں سیلانی کے فراہم کردہ ڈھکن لگادیں۔انہوں نے کہا کہ ڈالے والی گاڑیوں میں عام طور پر گارڈ یا ملازم وغیرہ بھی بیٹھے ہوتے ہیں ،اس لیے وہ مل کر یہ بھاری ڈھکن اٹھاسکتے ہیں اور نصب کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل طویل عرے سے سیلانی کی جانب سے سڑکوں کی پیوندکاری اور کھلے مین ہول ڈھکنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم گزشتہ دنوں نیپا پر کھلے مین ہول میں گر کرمعصوم ابراہیم کے جاں بحق ہونے پر سیلانی نے اپنی اس مہم کو ایک نئے انداز سے شروع کردیا ہے ۔ انہوں نے اس سانحے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار اگرچہ ریاست ہوتی ہے لیکن اگر ریاست اتنے بڑے اور ہر پھیلے ہوئے شہر میں اپنے فرائض ادا کرنے سے قاصر ہو تو پھر ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے ۔ اگر کوئی شہری ،متعلقہ ادارے کی غفلت دیکھے تو سیلانی کے نمبر پر فون کرکے تفصیلات سے آگاہ کردے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں