مرکزی مسلم لیگ انٹرا پارٹی الیکشن کا پہلا مرحلہ مکمل

مرکزی مسلم لیگ انٹرا پارٹی الیکشن کا پہلا مرحلہ مکمل

کراچی (این این آئی)مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن کے پہلے مرحلے کے نتائج جاری کر دیے گئے۔ شہر بھر کی 28 یوسیز میں ہونے والے ان انتخابات میں 78 امیدواروں نے حصہ لیا اور بھرپور انتخابی مہم چلائی۔

انٹراپارٹی الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ صفورہ ٹاؤن کی یوسی 1عباس ٹاون کے امیدوار یونس راجپوت نے 1035ووٹ حاصل کرکے یوسی صدرمنتخب ہوئے ۔انتخابات کے دوران مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم، کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان اور نائب صدر کراچی انجینئر نعمان علی نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔فیصل ندیم نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ نے حقیقی عوامی جماعت ہونے کی مثال قائم کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں