یئرمین نیو کراچی ٹاؤن کا مختلف علاقوں کادورہ
چکراچی(آئی این پی)چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے عوامی سلامتی کے حوالے سے نہایت اہم اور فوری نوعیت کا اقدام اٹھاتے ہوئے ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے ٹاؤن انتظامیہ کے افسران اور اسٹاف کے ہمراہ کھلے مین ہولز پر کور لگانے کا کام موقع پر ہی شروع کرایا۔ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ انسانی جان سب سے زیادہ قیمتی ہے اور ٹاؤن انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کو روزمرہ کے خطرات سے محفوظ رکھا جائے ۔دورے کے دوران چیئرمین محمد یوسف نے گلشنِ اقبال میں پیش آئے اُس دلخراش حادثے کا خاص طور پر ذکر کیا، جس میں کمسن بچہ محمد ابراہیم کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا۔ انہوں نے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا،معصوم ابراہیم کا سانحہ پوری قوم کے لیے ایک المیہ ہے ۔