عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کی سردی سے بچاؤ مہم

 عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کی سردی سے بچاؤ مہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل نے سردی سے بچاؤ مہم کے تحت ایشیا کی سب سے بڑی کچی آبادی اورنگی ٹاؤن کراچی میں سیکڑوں غریب اور سفید پوش خاندانوں کے لیے کمبل، لحاف اور راشن کی تقسیم کا کام شروع کردیا ہے۔

 ٹرسٹ کے چیئرمین چودھری نثار احمد کے مطابق عطیہ کی گئی رقوم اور اشیاء کو انتہائی دیانت داری اور شفاف طریقے سے مستحق افراد تک پہنچایا جا رہا ہے تاکہ حقیقی حقدار خاندانوں کی مدد ممکن ہو سکے ۔ٹرسٹ کے ڈائریکٹر ریحان یاسین نے عوام سے اپیل کی کہ سردی سے بچاؤ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زکوٰۃ و غیر زکوٰۃ کی مد میں گرم کپڑے ، لحاف، کمبل اور دیگر ضروری اشیاء عطیہ کریں تاکہ غریب خاندانوں کو شدید سردی سے محفوظ رکھا جا سکے ۔صراطِ مستقیم فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ مزمل حسین نے کہا ہے کہ عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ بلا تفریق رنگ و نسل، ذات برادری اور مسلک، انسانیت کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائے ہوئے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں