صوبائی محتسب کے تحت گرلز کالج میں آگاہی سیمینار

صوبائی محتسب کے تحت گرلز کالج میں آگاہی سیمینار

کراچی (این این آئی)صوبائی محتسب کے تحت گلستان شاہ عبداللطیف گرلز کالج میں آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس میں پرنسپل، سیکریٹری ٹرسٹ ڈاکٹر سہاگ اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار میں ایڈوائزر ریحانہ جی علی میمن نے طالبات کو صوبائی محتسب دفتر کے اغراض و مقاصد اور کام کے طریق کار سے متعلق آگاہی دی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی محتسب سندھ دفتر سندھ بھر کے تمام سرکاری اداروں سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے قلیل مدت میں بغیر کسی فیس عوامی شکایات کے ازالے کے لیے اقدامات کرتا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ عوام اپنی شکایات آن لائن، صدر دفتر یا ریجنل دفاتر میں براہ راست درج کرواتے ہیں جن کے فوری حل کے لیے فوری اقدامات کیے جاتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں