کے الیکٹرک کا مرمت کے نام پر گرڈ اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ

کے الیکٹرک کا مرمت کے نام پر گرڈ اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کے الیکٹرک نے مرمت کے نام پر گرڈ اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ کر لیا اور اس ضمن میں 400فیڈرز پر رواں ماہ سالانہ مرمت کے نام پر گھنٹوں بجلی بند کی جائے گی۔

 اس فیصلے سے لاکھوں صارفین بجلی لوڈشیڈنگ کا شکارہوں گے ۔کے الیکٹرک نے شہر کے 20فیصد گرڈ اسٹیشنز پر مرمت کا اعلان کر دیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ 74 میں سے 14گرڈ اسٹیشنز پر دسمبر میں سالانہ مرمت ہو گی، ہائی وولٹیج سسٹم کی کارکردگی برقرار رکھنے کیلئے سالانہ مینٹی ننس ضروری ہے ۔ کلفٹن، ایئرپورٹ2، ولیکا، نارتھ کراچی، سرجانی گرڈ میں مینٹی ننس شیڈول جاری کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ عزیزآباد، ایئرپورٹ1۔ گھارو، الینڈر روڈ اور لیاقت آباد گرڈ اسٹیشنز بھی متاثرہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں