7اضلاع میں فیس لیس ای ٹکٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ

7اضلاع میں فیس لیس ای ٹکٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ

نفاذسے قبل ٹریفک قوانین اور ٹی آر اے سی ایس سسٹم پر آگاہی دی جائے گی سہولت سینٹرز میں خوش اخلاق عملہ تعینات کریں،آئی جی غلام نبی میمن کی ہدایت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبے کے 7 اضلاع میں فیس لیس ای ٹکٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔فیس لیس ای ٹکٹنگ کے نفاذ سے متعلق آئی جی سندھ کی زیرصدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا، ای ٹکٹنگ سے قبل ٹریفک قوانین اور ٹی آر اے سی ایس سسٹم پر بھرپور آگاہی دی جائے گی ، ڈی آئی جی ٹریفک اور پی ڈی آئی ٹی کی جانب سے ای ٹکٹنگ کے نفاذ پر بریفنگ دی گئی۔ٹھٹھہ، خیرپور، بینظیرآباد، میرپورخاص، ٹنڈو محمد خان اور لاڑکانہ سمیت 7 اضلاع میں ای ٹکٹنگ شروع ہوگی، اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ڈی جی سیف سٹی سمیت دیگر افسران شریک ہوئے ۔اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ سہولت سینٹرز میں خوش اخلاق عملہ تعینات کریں۔

تمام ڈی آئی جیز ٹی آر اے سی ایس نفاذ سے قبل اسٹیک ہولڈرز، میڈیا اور ضلعی انتظامیہ کو اعتماد میں لیں، ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی اجلاس اور ملاقاتیں کی جائیں، بغیر ہیلمیٹ، بغیر نمبرپلیٹ اور دیگرخلاف ورزیوں سے متعلق عوام کو آگاہ کیا جائے ۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ تمام ڈویژنل ڈی آئی جیز کی کیمروں، ٹی آر اے سی ایس نفاذ کی رپورٹس مل چکیں، صوبے کے تمام اضلاع میں سہولت مراکز قائم ہوچکے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سہولت سینٹرز کے عملے کو آئندہ چند روز میں تربیت دے دی جائے گی، حیدرآباد میں ای ٹکٹنگ کا آغاز پہلے ہی ہوچکا ہے ۔مزید بریفنگ میں کہا گیا کہ 7 اضلاع میں نصب کیمرے نمبر پلیٹ اور خلاف ورزیوں کی شناخت کرسکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں